کہا، جل جیون مشن ہر گھر کیلئے صاف پانی تک دیرپا رَسائی کو یقینی بنانے کے عزم پر ثابت قدم ہے
مشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن (جے جے ایم) نے سینٹرل گراو¿نڈ واٹر بورڈ کے اِشتراک سے آج زیر زمین پانی کی دیر پایت سے متعلق 3 روزہ اورینٹیشن پروگرام کا اِنعقادکیا۔اِس اورنٹیشن پروگرام کااِفتتاح مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جموںوکشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے کیا جس میں مختلف اَضلاع کے فیلڈ اِنجینئر ان حصہ لے رہے ہیں تاکہ زیر زمین پانی دیرپایت کے ذرائع کے اہم مسئلے کو مو¿ثر طریقے سے حل کیا جاسکے۔اِس پروگرام کا بنیادی مقصد زیر زمین پانی کے ذرائع کے طویل مدتی اور عمل داری کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ اِنجینئروں کو ضروری معلومات اور آلات سے آراستہ کرنا ہے۔شرکا¿ معلوماتی سیشنوں ، فیلڈ وِزٹ اور عملی مظاہروں سے ذرائع کے جیوفزیکل سروے اور مختلف ماخذ کی اَقسام کے لئے مطلوبہ اَقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔اِس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر جے جے ایم ڈاکٹر جی این اِیتو نے زیر زمین پانی کی دیرپایت کی بنیادی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے مشن ڈائریکٹوریٹ کے اِس طرح کے پروگراموں کو منعقد کرنے کے لئے بالخصوص پانچ آبی اَضلاع گاندربل ، بانڈی پورہ ، رام بن ، ڈوڈہ اور جموں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا ۔اُنہوں نے شرکا¿ کو جے جے ایم کے تحت جاری کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن میں 3,100سکیموں پر مشتمل 6,700 کام اِس وقت جموںوکشمیر میں زیر تکمیل ہیں۔مشن ڈائریکٹوریٹ نے مختلف اَقدامات کئے ہیں جن میں 31,000 خواتین کے لئے فُل ٹریننگ کِٹ(ایف ٹی کے) کی تربیت اور ہر گاﺅں میں پانی سمیتی کا قیام شامل ہے تاکہ کمیونٹیوں کو متحرک کیا جاسکے اور پانی کے تحفظ کی کوششوں میں ان کی فعال شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈاکٹر جی این اِیتو نے کہا کہ جل جیون مشن( جے جے ایم) ہر گھر کے لئے صاف پانی تک دیر پا رَسائی کو یقینی بنانے کے اَپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اورنٹیشن پروگرام فیلڈ اِنجینئر وں کو بااِختیار بنانے اور کمیونٹی موبائیلائزیشن کو فروغ دینے میں اہم کردار اَدا کرتے ہیں جس سے خطے میں پانی کے تحفظ اور اِنتظام میں اہم پیش رفت ہوتی ہے۔