نٹی پورہ سرینگر میں مختصر جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کے کچھ دیر بعد متھن چھانہ پورہ علاقے میں گولی باری کا تبادلہ ہونے کے بعد جنگجوﺅں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ادھر علاقے میں سنیچروار کی صبح تک تلاشی آپریشن کے بعد کچھ نہ ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن ختم کر دیا ۔ اسی دوران سنیچروار کی شام منزگام کولگام میں مسلح جنگجوﺅںنے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق سرینگر کے نواحی علاقے چھانہ پورہ کے متھن علاقے میںجنگجوﺅںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو علاقے کا محاصرے میںلیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند چلائی جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ منٹوں تک علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے سے پورا علاقہ سہم گیا جبکہ طرفین کے مابین گولی باری شروع ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک علاقے میں روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ منٹوںکی گولی باری کے ساتھ ہی خاموشی چھا گئی جس کے بعد تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم ابتدائی فائرنگ میںہی جنگجو سیکورٹی فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے تھے اور صبح تک علاقے میںجاری رہنے والے تلاشی آپریشن کے دوران کہیں بھی دوبارہ سے جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیںہوا جس کے بعد علاقے میںتلاشی آپریشن ختم کر دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوﺅںا ور سیکورٹی فورسز کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم ابتدائی گولی باری کے بعد علاقے میں دوبارہ جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین کہیںبھی آمنا سامنا نہیںہوا جس کے بعد علاقے کا تلاشی آپریشن ختم کر دیا گیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نٹی پورہ سرینگر علاقے میںس سیکورٹی فورسز اور جنگجو ﺅں کے مابین تصادم آرائی ہوئی جس میں ایک مقامی جنگجو جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت عاقب احمد ساکنہ ترینج شوپیان کے بطور ہوئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ایک اور فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ادھر شام کے وقت منزگام کولگام علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوﺅں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ،۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلح جنگجوﺅںنے دمحال ہانجی پورہ کے منزگام علاقے میںپولیس ہارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ا دھر حملے کے فورا بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر پورے علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہے ۔