Daily Aftab
17 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی پبلک سکول سری نگر کے طلبا سے اِستفساری گفتگو کی

by Online Desk
15 جون 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج سری نگر کے دہلی پبلک سکول کے طلباءکے اِستفساری گفتگو کی
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءکی حوصلہ اَفزائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ تخلیقی ، متجسس ، اختراعی ہوں اور خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ہمیشہ غلطیوں سے سیکھیں۔اُنہوں نے ہر طالب علم کو زندگی میں چار منتروں ’ اَپنے باطن کو جاننا، اِندرونی آواز کو تلاش کرنا، مشق سے سیکھنا اور تعاون سے سیکھنا‘ پر عمل کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیچنگ کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ سیکھنے کے عمل کو پُرجوش اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں اور بچوں کو ان کی شخصیت اور اِنفرادیت کو نکھارنے کے لئے جگہ فراہم کریں۔اُنہوں نے کہا،” نصاب سے باہر موجود سیکھنے کا ماحول بچوں میں تجسس ، تخلیقی صلاحیتوں اور اِنفرادیت کا مادہ پیدا کرنا ہے ۔تعلیم کو نوجوانوں کے ذہنوں میں تجسس پیدا کرنا چاہیے، ان کی اندرونی تخلیقی صلاحیتوں کا موقع فراہم کرنا چاہیے اور انہیں اَپنی اِنفرادیت حاصل کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” تعلیم ذہن کو بیدار کرتی ہے ، طلباءمیں تجسس پیدا کرتی ہے اور تنقیدی سوچ ، سائنسی مزاج اور تخلیقی صلاحیتوں کو جگاتی ہے ۔یہ ان کی منفرد شخصیت کو پروان چڑھاتی ہے۔بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں ایسے ہنر سیکھنے کی ضرورت ہے جو اُنہیں حقیقی دُنیا کے لئے تیار کرسکیں۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اَساتذہ اور سکول اِنتظامیہ کی اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ سکول کے کیمپس کو تجسس کے کیمپس میں تبدیل کریں ،جہاں روٹ لرننگ کے بجائے تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ دی جائے اور جہاں بچوں کی اِختراعی صلاحیتو ں کو اَنعام دیا جائے نہ کہ صرف اعلیٰ نمبروں پر۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی شعبے کو بہتر بنانے کے لئے گذشتہ کچھ برسو ں میں متعارف کی گئی اِصلاحات کے بارے میں بھی بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر موودی جی کی رہنمائی میں قومی تعلیمی پالیسی سے پورے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کا ایک بے مثال کام جاری ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” ہماری توجہ تعلیم کو آزاد تحقیق ، آزاد خیالات کی نشو و نما اور کلاس روموں کو ایک ایسی جگہ بنانا ہے جہاں خواب اور خواہشات پیدا ہوتے ہیں۔“اُنہوں نے جدید اور روایتی علم سے طلباءکو بااِختیار بنانے میں اَساتذہ کے ہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس نے ہماری زندگی کے ہر شعبے میں تبدیلی لائی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جلدہی آرٹیفیشل اِنٹلی جنسی سے چلنے والے سکول حسب ضرورت تعلیم فراہم کریں گے ، بچوں کی صلاحیتوں میں اِضافہ کریں گے لیکن اِس جدید ٹیکنالوجی کے باوجود صرف اَساتذہ ہی ضمیر کی تعلیم فراہم کرسکیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا ،” اَساتذہ کا کام نصاب کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ بچوں کی اندرونی صلاحیت کو نکھارنا اور سیکھنے کے سفر کو تخلیقی ، دِلچسپ اور باہمی تعاون پر مبنی اَنداز میں تبدیل کرنا ہے ۔ اُنہیں ہر بچے کو اس عمل سے گزرنا چاہیے تاکہ وہ اندرونی ہمت ، اندرونی آواز اور حکمت کو پہچان سکے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں جی۔20 سربراہی اجلاس کے کامیاب اِنعقاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا نے پُرامن اور ترقی پر گامزن جموں وکشمیر کو دیکھا ہے۔اُنہوں نے کہا،” جموںوکشمیر تاریک دور سے نکل آیا ہے جب سکول مہینوں ایک ساتھ بند رہتے تھے ۔ طلباءکو اَپنے والدین اور معاشرے کے دیگر اَفراد کو بتانا چاہیے کہ آخرکار ایک بہترین موقعہ آگیا ہے ۔اَب سکول سال بھر کام کرتے ہیں۔کاروباری اِداروں ، دفاتر میں کام کا کلچر بہتر ہوا ہے۔ نوجوان اَپنے خوابوں کو پورا کرنے کے قابل ہیں اورعام آدمی معیاری زندگی سے لطف اَندوز ہو رہا ہے ۔“اُنہوں نے کہا کہ ترقی اور تعلیم کے لئے پہلی ضرورت اَمن ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اِجتماعی شرکت سے اَمن کو یقینی بنانے کے لئے اَپنی کوششیں بروئے کار لانی چاہئیں۔چیئرمین ڈی پی ایس سری نگر وِجے دھر نے سکول کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جس میں لرننگ سکول اور جسمانی طور خاص بچوں کے لئے تیار کردہ ورچیول اِنٹرفیس شامل ہیں ۔اُنہوں نے معیاری تعلیم کو سب تک پہنچانے کے لئے سرکاری اور نجی سکولوں کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سکول میں جسمانی طور خاص بچوں کے لئے تعلیمی اور تفریحی مرکز کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز ، ڈی آئی جی سجیت کمار ، پرووائس چیئرپرسن ڈی پی ایس سری نگر محترمہ کرن دھر، پرنسپل محترمہ شفق اَفشاں ، ڈی پی ایس کے اَساتذہ اور طلباءکی کثیر تعداد موجود تھی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی پبلک سکول سری نگر کے طلبا سے اِستفساری گفتگو کی

لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی پبلک سکول سری نگر کے طلبا سے اِستفساری گفتگو کی

اہم خبریں

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی پبلک سکول سری نگر کے طلبا سے اِستفساری گفتگو کی
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی پبلک سکول سری نگر کے طلبا سے اِستفساری گفتگو کی

15 جون 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
 مرکزی وزیر پیوش گوئل  نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے 13 ویں ہندوستان۔امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت  کریں گے
تازہ ترین خبریں

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔پیوش گوئل

15 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d