جل شکتی کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا نے آج یہاں ڈی سی کمپلیکس ریاسی کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں ایک موبائل ویٹر نری یونٹ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ان موبائل ویٹر نری کلینکس کا مقصد ضلع کے دور دراز علاقوں کے کسانوں کی دہلیز پر ویٹر نری صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر موبائل کلینک میں ایک ڈاکٹر ، ایک پیرا ویٹ اور ایک ڈرائیور کم اٹینڈنٹ کے ساتھ ضروری ادویات اور جراحی کے آلات کی دستیابی کے علاوہ معمولی جراحی کے طریقہ کار اور معمولی علاج کی سہولیات ہوں گی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریاسی ، اے ڈی سی ، اے ڈی ڈی سی اور دیگر افسران موجود تھے ۔