ADVERTISEMENT
جموں// جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے رام گڑھ تحصیل میں نوجوان کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق رام گڑھ تحصیل کے گڑوال علاقے میں کار میں ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے نوجوان کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔متوفی کی شناخت اوتار کشن ساکن سوکھوال سانبہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
ADVERTISEMENT