بارہویںجماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ہوا ہے جس کے تحت قریب 65فیصدی طلبہ نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ اس سال بھی لڑکیوں نے لڑکوں سے سبقت حاصل کرتے ہوئے 68فیصدی طالبات نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وادی میں بارہویں جماعت کے ریگولر طلبہ کے امتحانات نتائج جمعہ کو قریب سات بجے شام ظاہر کئے گئے ہیں جس کے تحت 65فیصدی طلبہ نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ 35فیصدی طالب علم ناکام ہوئے ہیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق 12,763,6نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 82,441طالب علم کامیاب قراردئیے گئے ہیں جن میں 61فیصدی لڑکے اور 68فیصدی لڑکیوں نے میدان مار لیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے لڑکیاں دسویں اور بارہویں میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ کر کامیابیاں حاصل کررہی ہیں اور امسال بھی یہ روایت برقراررہی ہے ۔