بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے وادی میں ہورہی ہلاکتوں پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں اقلیتی فرقہ کی حفاظت ہمارا قومی فرض ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح سے اقلیتی طبقہ کو نشانہ بنانا سرکارکے اُن اقدامات کو ناکام بنانے کی کوشش ہے جس میں کشمیری پنڈتوں کی کشمیر واپسی کو ممکن بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کے حوصلے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پست نہیں ہوگی اور قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی ۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر مملکت اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے وادی میںتازہ ہلاکتوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ حرکات انجام دینے والے جموں کشمیر میں جاری تعمیر و ترقی میں رُکاوٹ پیدا کرنا ہے اور یہاں پر بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ان ہلاکتوں میں جو بھی ملوث ہوگا ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ نقوی نے کہا کہ ان باتوں کو دودھ پتھری بڈگام میں اپنے دورہ کے دوران میڈیا نمائندوں کو بتائی ۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ وادی کشمیر میں اقلیتی طبقہ کی حفاظت کرنا سرکار کی ذمہ داری ہے اورہم وادی میں اقلیتی طبقہ کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایسی جماعت نہیں ہے کہ صرف الیکشن کے وقت لوگوں کے پاس جائے گی بلکہ ہم لوگوں کے ساتھ ہمیشہ رہتے ہیں اور ہم ہر ماہ، ہر ہفتے اور ہر دن لوگوں کے ساتھ رابطہ کرکے ان کی بات سنتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں سیاحتی مقامات کو اور زیادہ دلکش بنایا جائے گا۔