عام شہریوں کی ہلاکتیں کشمیر میں پرانے مذہبی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی ایک ساز ش قرار دیتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دنوں کی ہلاکتوں میںپولیس کو اہم سراغ حاصل ہوئیے ہیں جبکہ اساتذہ کی ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بھی جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ اطلاعات کے مطابق عید گاہ سنگم میں گورئمنٹ بائز ہائر اسکنڈری اسکول کے باہر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ عام شہری ہلاکتیں اس بات کی ثبوت ہے کہ جنگجوﺅں میں اب بوکھلاہٹ آچکی ہے اور یہ سرا سر بزدلی کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سے ہوئی ہلاکتوں سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ مقامی مسلم برداری کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جبکہ کشمیر میں صدیوں سے چلا آرہے روایتی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی ایک بڑی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بخشا نہیںجائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارورائی کی جائے گی جو اس بھائی چارے کو زک پہنچانے کی کوششیںکریںگے جبکہ ان کی کوششوں کا کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ دنوں ہوئی ہلاکتوں میںمیں ملوث افراد سے متعلق پولیس کے ہاتھ کچھ اہم سراغ لگ گئے ہیں جبکہ آج کی ہلاکتوں میںملوث افراد کو بھی بخشا نہیںجائے گا او ر ان کو بھی جلد ہی اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔