گولیاں ،میگزین اور خالی پوسٹرز برآمد،کیس درج:پولیس
بارہمولہ:۷،مارچ/ بارہمولہ پولیس اورسی آرپی ایف نے کنزرٹنگمرگ میں مشترکہ کارروائی کے دوران ملی ٹنٹوں کے2ساتھیوں کواسلحہ وگولی بارود سمیت گرفتار کی ایک بیا ن میں کہاگیاکہ بارہمولہ پولیس اور سی آر پی ایف کی176ویں بٹالین نے گاو ¿ں مونچھ کھڈ کنزر ٹنگمرگ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ایک خاص اطلاع پر مذکورہ گاو ¿ں میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا،جسکے دوران2مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت خورشید احمد خان ولد مشتاق احمد خان اور ریاض احمد خان ولد محی الدین خان ساکنان زندپال کنزر کے طور پرہوئی ۔بیان کے مطابق گرفتار افرادکی تحویل سے اے کے47بندوق کے2میگزین ،گولیوںکے15راﺅنڈ اور کالعدم لشکر طیبہ (TRF) کے20 خالی پوسٹرز برآمد کئے گئے ۔پولیس نے بیان میں مزید کیاکہ پوچھ گچھ کے دوران دونوں مشتبہ افراد نے انکشاف کیا کہ وہ کالعدم دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی (ٹی آر ایف) سے وابستہ دہشت گرد وں کے ساتھیوں کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔پولیس کے مطابق یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد کے ساتھی نے یہ غیر قانونی گولہ بارود کنزر اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کے ارادے سے حاصل کیا تھا۔بیان کے مطابق آرمز اینڈ یو اے (پی) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ پولیس تھانہ کنزر میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔