سرینگر 07مارچ // سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولےس نے وادی مےں 05 منشےات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے ممنوعہ نشےلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔ کولگام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔پولیس چوکی میربازار کی ایک پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی میربازار کی سربراہی میں نیپورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران اےک گاڑی زےر رجسٹریشن نمبر PB02-DZ-9045 کو روک کر ا سکی تلاشی لی۔ چیکنگ کے بعد اس میں سے 06 کلو گرام پوست کی بھوسے جیسی ممنوعہ مادہ برآمد کر لی۔ گاڑی کا ڈرائیور جس کی شناخت لوپریت سنگھ ولد لبھیا مسیح ساکن گورداسپور، پنجاب کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کر لی گئی۔تھانہ پولےس بہی باغ کی پولیس پارٹی نے علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کی مخصوص اطلاع پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے بٹ پورہ کراسنگ پر چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص فیاض احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن میلہوڑہ، شوپیاں کے قبضے سے 10 گرام ہیروئن جیسے ممنوعہ مادہ برآمد کر لیا۔اس کے علاوہ تھانہ پولےس بہی باغ کی پولےس پارٹی نے تورےگام کے نزدےک ایک مشکوک شخص کو دیکھا جس کی شناخت افروز احمد بٹ ولد مرحوم بشیر احمدبٹ ساکن وانپورکے طور پر ہوئی ہے ۔ کے قبضے سے موجود افسران نے 10 گرام ہیروئن جیسے ممنوعہ مادہ اور 20000 روپے کی نقد رقم برآمد ہوئی ۔ دونوں منشیات فروشوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ پولےس قاضی گنڈ نے ا س سلسلے مےں کےس مقدمہ ایف آئی آر نمبر 32/2023 قاضی گنڈ میں درج ہے، او ر تھانہ پولےس بےہی باغ نے کےس زےر مقدہ نمبرات ر 09/10/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذےد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسی دوران بانڈی پورہ پولےس نے منےشات فروشوں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے گنستان نوگام سمبل مےں ناکہ چےکنگ کے دوران اےک منےشات فروش کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پےچھے دھکےل دےا ۔ تھانہ پولےس سمبل نے اس سلسلے مےں کےس درج کرکے مذےد تحقےقات شرع کردی۔اس کے علاوہ ہندوارہ پولےس نے ہمپورہ کراسنگ کے نزدےک ناکہ چےکنگ کے دوران اےک منےشات فروش فےروز احمد خان ولد عبدل احد خان ساکن پنڈت پورہ کو گرفتارکے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی ۔ تھانہ پولےس کرالہ گنڈ نے اس سلسلے مےں کےس زےر اےف آئی آرنمبر16/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذےد تحقےقات شروع کردی۔ عوام ا لناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔