سرینگر 06مارچ // سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ میں پولیس نے 10 قمار بازوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے دا¶ پر لگی رقم 3,96,200.اور تاش ضبط کی ہے۔پلوامہ میں قمار بازی کی سرگرمیوں کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پلوامہ کی پولیس پارٹی نے چیوا کھا رود میں مخصوص جگہ پر چھاپہ مار کر 10 قمار بازوںکو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت محمد اشرف بٹ ولد عبدل رشید بٹ ساکن پریچو پلوامہ، گلزار احمد بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن باغی مہتاب سرینگر ، امتیاز احمدبٹ ولدعبدل رحمان بٹ ساکن چھنا ءپورہ ، مشتاق احمد وانی ولد فتح محمد وانی ساکن مونگھامہ پلوامہ، فیروز احمد ملک ولد عبدل عزیز ملک ساکن چاڈورہ ، عشق احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن رعناواری سرینگر ،مہراج احمد ملہ ولد خضر محمد ملہ ساکن سمبل، انوار الحق ولد اکبر الدین ساکن ٹنگپورہ سرینگر ، طارق احمد شیخ ولد سونا اللہ شیخ ساکن شالپورہ آلوچی باغ اور یونس احمد زرگر ولد نذیر احمد زرگر ساکن 90 فٹ صورہ کے طور پر ہیں پولیس نے قماربازوں پر3,96,200کی دا¶ پر لگی رقم اور تاش ضبط کی ہیں۔ انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات مقامی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جاسکے۔