سرینگر/06 مارچ///سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے،سوپور اور شوپےان پولےس نے 04 منشےات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے ممنوعہ نشےلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔ پولیس پوسٹ نیلو کی پولیس پارٹی نے مین چوک نیلو پر معمول کے ناکہ چیکنگ شروع کی ۔ دوران چیکنگ ایک شخص عبدالرشید ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن نیلو کو روکنے کا اشارہ کیا گیاجس کے ہاتھ میں بیگ تھا نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اس کو بری تدبیر کے ساتھ پکڑ لیا گیا اور تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس قبضے سے 4.2 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کلگام میں ایف ائی آر نمبر 25/2023 کو ،تعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ عوام ا لناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔