سرینگر/05مارچ///پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اتوار کے روز ایک بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکاز شدید زخمی ہوا ۔ اس طرح سے ایک ہفتے میں ایل او سی پر زیر زمین بارودی سرنگوں کے دھماکہ کا یہ دوسرا واقع ہے ۔ سی این آئی جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب اتوار کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ نائک راجیو کمار اس وقت زخمی ہو گیا جب آج دوپہر منکوٹ سیکٹر میں آگے کے علاقے میں گشت کے دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی فوجی کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور بعد میں اسے خصوصی علاج کے لیے جموں کے ایک فوجی اسپتال میں لے جایا گیا۔انہوں نے کہا کہ دراندازی کے خلاف رکاوٹ کے نظام کے ایک حصے کے طور پر، آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگیں لگی ہوئی ہیں جو کبھی کبھی بارش سے بہہ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں ایسے حادثات ہوتے ہیں۔ادھر ضلع پونچھ میں گزشتہ ہفتے ایک اور اینٹی ٹینک مائن ضبط کی گئی تھی اور اس طرح سے ایل او سی پر مائنگ ہونے کا یہ دوسرا واقع پیش آیا ۔