اودھمپور کے پی آر آئی نمائندوں کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔چیئر پرسن ڈی ڈی سی اودھمپور لال چند کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو پی آر آئی اور ضلع کے مختلف مسائل بشمول مونگری اور بسنت گڈھ بلاکوں کے اسپریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دِلایا کہ اِستفساری گفتگو کے دوران پیش کئے گئے تمام مسائل کو جلد اَز جلد حل کرنے کے لئے اُٹھایا جائے گا اورحقیقی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔سابق وزیر ڈاکٹر ڈی کے منیال کی قیادت میں گوسوامی شری گورو نابھا داس سماج کلیان پریشد جموںوکشمیر کے ایک وفد نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں گوسوامی شری گورونابھا داس جی مہاراج کے 450 ویں پرکاش اُتسو کے اِنتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ریجنل ڈائریکٹر آئی جی این او یو جموں ڈاکٹر سندیپ گپتا نے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر آئی جی این او یو ڈاکٹر آشا اپادھیائے کے ہمراہ گورنر کو سرکاری ملازمین کے لئے تعلیمی پروگراموں اور پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی کورسوں کے بارے میں جانکاری دی۔بعد میں حکومت جموںوکشمیر کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ یافتہ اور بانی / ڈائریکٹر ریڈیو شاردا رمیش ہانگلو نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کی اور شاردالِپی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔