ڈرگ کنٹرولر کشمیر نے کہاہے کہ دوائی کے نام پر کسی بھی کو بھی مریضوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور محکمہ نے ممنوعہ ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق 7جنوری 2023کو ہیلتھ گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس کی رو سے محکمہ ڈرگ کنٹرول کشمیر نے ایسے ادویات کا کاروبار کرنے دکانداروںکے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو دوائی کے نام پر لوگوں کو جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کررہے ہیں ۔ محکمہ نے بتایا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ابھی تک 120ادویات فروشوں کی لائسنس منسوخ کردی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ادویات فروشوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ ادیات کا پورا حساب و کتاب رکھیں اور اپنے پاس ہر دوائی کا ریکارڈرکھیں تاکہ پتہ چلے کہ دوا فروشوں کے پاس جو دوائی ہے وہ غیر معیاری ہے یا معیاری ۔ ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل شاپس کے مالکان پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ بغیر نسخہ کے ایسی کوئی دوائی کسی کو نہ دی جو غیر معمولی دوائی نہ ہو یا جس کیوجہ سے زندگی کوخطرہ لاحق ہو۔