لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو کنونشن سنٹرجموںمیں صنعتوں، تاجروں کی انجمنوں، ڈی ڈی اوز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کےلئے جی ایس ٹی سمپوزیم اور ٹیکس بیداری کی پہل ’کر تاویہ‘ کا افتتاح کیا۔جی ایس ٹی سمپوزیم کا اہتمام جموں و کشمیر کے ریاستی ٹیکس محکمہ نے دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف انڈیا کے اشتراک سے کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ تمام متعلقین اور ٹیکس دہندگان کی ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کرنے، رہنمائی کرنے اور جموں و کشمیر کو اعلیٰ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بنیادی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے صحیح راہ پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریگولیٹری تعمیل کو آسان بنانے کے لیے ریاستی ٹیکس کے محکمے کی طرف سے منظم طریقے سے آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔