سرینگر/28فروری/محکمہ سکول تعلیم نے سرینگر میں یکم مارچ سے سکولی اوقات کار میں تبدیلی کرکے صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک کردیا ہے ۔ سکول جو سرمائی تعطیلات کے بعد یکم مارچ بدھ سے کھل رہے ہیں کےلئے نئی سکول ٹائمنگ جاری کی گئی ہے ۔ یکم مارچ سے سرمائی تعطیلات کے بعد سکول دوبارہ کھول دئے جارہے ہیں اس ضمن میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے منگل کو سری نگر شہر میں اسکولوں کے اوقات کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تبدیل کردیا۔انڈر سکریٹری برائے حکومت برائے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہاکہ مجھے یکم مارچ سے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سری نگر شہر میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کے لیے محکمہ کی منظوری سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ بدھ یکم مارچ سے سرینگر میں میونسپل حدود کے تحت آنے والے تمام سکول یکم مارچ سے کھل رہے ہیں اور ان کی ٹائمنگ بھی تبدیل ہورہی ہے ۔ جیسا کہ موسم سرماءکی چھٹیوں سے قبل سرینگر میں سکول صبح دس بجے سے دن کے تین بجے تک کھلے تھے تاہم اب جبکہ سکول دوبارہ کھولئے جارے ہیں اسلئے نئی اوقات کار مرتب کی گئی ہے ۔ ادھر یکم مارچ سے وادی میں نیا تعلیمی سال شروع ہورہا ہے ۔ اور نئے تعلیمی سال کے تحت مارچ سے نیا سیشن شروع ہورہا ہے ۔