موسم سرما کی دارالخلافہ ’سری نگر‘ میں جلد ہی جاپانی ساکورا کی طرز پر ایک شاندار چیری تھیم گارڈن ہوگا اور ا،س سلسلے میں تمام طریقوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔اِس بات کا انکشاف فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی جاپانی حکام اور مرکزی وزارت خارجہ کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران ہوا۔پروفیسر اے کے چاولہ ایڈ وائزر ( جاپان ) ایسٹ ایشیا ڈویژن ایم اِی اے نے میٹنگ میں ثالثی کی۔ میٹنگ میں پروجیکٹ کے حوالے سے مختلف اَمور پر جیسے جاپان سے پودے لگانے کے مواد کی خریداری اور تکنیکی رہنمائی پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔” چیری تھیم گارڈن “ 10 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے جو ٹیولپ گارڈن سری نگر کے لئے ایک توسیعی منصوبہ ہے تاکہ اسے سیاحوں کے لئے مزید پُر کشش اور شاندار بنایا جاسکے ۔ اِس منصوبے کو مرکزی حکومت وزارتِ خارجہ کی طرف سے سہولیت فراہم کی جارہی ہے۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری فلوری کلچرشیخ فیاض احمد نے پروجیکٹ کے وسیع خاکوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلی بار تقریباً2,500 چیری درختوں کی ضرورت ہوگی اور بعض اَقسام کی نشاندہی کی گئی ہے جو ہماری جگہ کے مطابق ہوں گی ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ ترجیحی طور پر پودوں کے رویے کا پتہ لگانے اور بعد میں توسیع کے لئے مرحلہ وار پلانٹس برآمد کرے گا۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اَفسران کی 3رُکنی ٹیم پودوں کا پہلا تجربہ حاصل کرنے کے لئے جاپان کا دورہ کر ے گی اور اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ سری نگر کے چیری تھیم گارڈن کے لئے بہترین پودوں کا مواد برآمد کیا جائے۔کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں جدید کاشت کاری ٹیکنالوجیز کے ساتھ پھولوں کی کاشت کی سرگرمیوں کے لئے جموںوکشمیر کی معیشت کے لئے گیم چینجر کے طور پر بڑی صلاحیت موجود ہے۔صدرساکائی اِنٹرنیشنل اِنٹر چینج ایسو سی ایشن تاداشی نیشیا ما ( جاپانی ساکورا ماہر) نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے تجویز کیا کہ حکومت جموںوکشمیر اُنہیں مختلف قسم کے حساب سے مطلوبہ پودوں کے مواد کی کل تعداد بھیجے۔اُنہوں نے اِس سلسلے میں ہر ممکن تکنیکی مدد فراہم کرنے کا بھی یقین دِلایا۔