سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جنوبی کشمیر میں جماعت اوسلامی کی متعدد جائیدادیں ضبط کر لیں ہیں۔ ڈپٹی ایس پی کی سربراہی میں ایس آئی اے کی ایک ٹیم اننت ناگ کے گاوں سرہامہ پہنچی اور وہان سات مرلہ زمین خسر ہ زیرنمبر 1412، دو منزل پرانے مکان کو منسلک کیا جس سے جماعت اسلامی تنظیم نے خریدا تھا۔ مذکورہ مکان میں غلام محی الدین گنائی سرہامہ بطور کرایہ دار رہائش پذیر ہے۔ اس دوران سجاد احمد کی سربراہی میں ایس آئی اے کی ٹیم اقرا پبلک سکول ویدی سری گفوارہ پہنچی اور وہان گاو ں ودی میں واقع دو کنال اور سات مرلہ اراجٰ خسرہ نمبر 238جو کہ جماعت اسلامی نے ایم ایس ٹی ختی زوجہ عبدالرشید میر اور ایم ایس ٹی نسیمہ دختر عبدالرشمید میر ساکن براکپورہ سے خریدی تھی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ بعد ازاں ڈی ایس پی میر مرتضیٰ کی سربراہی میں ایس آئی اے کی ٹیم نے آرونی بجبہاڑہ میں واقع درسگاہ اسلامی کے نام درج جماعت اسلامی کی 56کنال اراضی ضبط کی ۔ یہ جائیدادیں پولیس تھانہ بٹہ مالو سری نگر میں یو اے پی ایل ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر زیر زیر نمبر 17کی تحقیقات کے دوران ضبط کی گئی ہے۔