جموں/14دسمبر2022ئ
پرنسپل سیکرٹری تعلیم آلوک کمار نے آج یہاں ٹیچر بھون میں تین روزہ جموںوکشمیر یوٹی سطح کے کلااُتسو ایونٹ ۔2022 ءکا اِفتتاح کیا جس کا اِنعقاد سماگراہ شکھشا محکمہ سکولی تعلیم جموں وکشمیر نے کیا ہے۔پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور معززین کی جانب سے روایتی چراغاں کی تقریب کے ساتھ معززین کو ایتھک ڈوگرہ ” پگریس “ پہنایا گیا۔جموںوکشمیر کے مختلف سماجی جغرافیائی خطوں کے ثقافتی پرفارمنس کو سٹیج پرپیش کی گئی۔مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے طلاب نے صوبائی سطح کے کلااُتسو مقابلوں میں اَپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین دِن تک جاری رہنے والے اِس ایونٹ میں اَپنی مسحور کن پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔دورانِ ایونٹ مجموعی طور پر 40 پرفارمنس کی نمائش کی جانی ہے ۔ آرٹ کے مختلف زُمروں کے تحت ان میں سے بہترین ایک مرد اور ایک خاتون ( ہر زُمرے میں ) کو قومی سطح کے ایونٹ کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا جو جنوری 2023ءمیں بھونیشور اُڑیسہ میں منعقد ہوگا۔پرنسپل سیکرٹری تعلیم نے اَپنے کلیدی خطبہ میں تمام شرکا¿ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی سطح پر فائنل پرفارمنس کے لئے اَپنی پوری کوشش کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مختلف شعبوں میں اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے بچوں کو بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے مختلف سکیمیں عملا رہی ہے ۔اُنہوں نے اَساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی مجموعی رہنمائی کے لئے ان سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔پرنسپل سیکرٹری نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ”پارکیشا پہ چرچا“ ایک بڑی تحریک کا ایک حصہ ہے۔ ” ایگزام واریئرس“ کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی کر رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لئے تناﺅ سے پاک ماحول پیدا کیا جاسکے اور جہاں ہر بچے کی منفرد اِنفرادیت ہو۔آلوک کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مود ی کی اِختراعی قیادت میں قوم نئی سمتوں کی طرف بڑھ رہی ہے جو آئندہ جی 20 سمٹ کی صدارت کریں گے جو کہ ہندوستان کے ہر شہری کے لئے فخر کی بات ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور محکمہ سکولی تعلیم آنے والے دِنوں میں بھی اِس مشق کو جاری رکھے گا۔اُنہوں نے زونل ، ضلع اور صوبائی سطح پر ہونے والے اِنتخاب کے لئے سماگراہ شکھشا اور سکول ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، ڈائریکٹر فائنانس افتخار حسین ، سپیشل سیکرٹری ایس اِی ڈی ناصر وانی اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی پرشوتم کمار ،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اور سماگراہ شکھشا ایچ آر پکھرو ، ایس اِی ڈی اور ایس سی اِی آر ٹی کے دیگر اَفسران موجود تھے۔اِس سے قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج کنیتھیا نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا جس میں اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ سماگراہ شکھشا نئی تعلیمی پالیسی ۔2020 کے مطابق آرٹ اینڈ کلچر ، کھیل اور دیگر شعبوں کے ساتھ مربوط معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے جامع نقطہ نظر پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہے۔