سری نگر 14 دسمبر/ جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں پی ایم پیکج ملازمین کے لیے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائے وقوعہ معائنہ کیا اور جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے دونوں مقامات پر جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور تمام کاموں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں مصروف افسران، انجینئروں سے بات چیت کی۔متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے لیفٹیننٹ گورنر کو بجلی، پانی کی فراہمی اور دیگر اضافی کاموں سمیت مختلف محکموں سے متعلق کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا، چیف سکریٹری؛ پانڈورنگ کے پول، ڈویژنل کمشنر کشمیر؛ وجے کمار، اے ڈی جی پی کشمیر؛ وجے کمار بیدھوری، کمشنر/سیکرٹری ٹو گورنمنٹ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ؛ ڈاکٹر سحرش اصغر، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، ڈاکٹر اویس احمد، ڈپٹی کمشنر، بانڈی پورہ، اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔