مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار اورمیاں بیوی بھی شامل
پیر پنچال کے آرپار مختلف سڑک حادثات میں ایک پولیس اہلکار اورمیاں بیوی سمیت4افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق خطہ پیر پنچال کے آر پار منگل کے روز سڑک کے مختلف حادثات میں ایک پولیس اہلکار سمیت چارافراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے مانگنی پورہ علاقے میںسڑک حادثے میں ایک 15 سالہ موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہطالب بٹ ولد طارق احمدساکن نبر پورہ بانڈی پورہ اُس وقت حادثے میں لقمہ اجل بن گیا جب وہ اپنی موٹر سائکل پر تیز رفتاری پر کنٹرول نہ کرسکا اور ایک دیوار سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میںوہ شدید زخمی ہوا ۔ طالب کو فوری طور پر بانڈی پورہ کے ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے خصوصی علاج کے لیے سری نگر ریفر کر دیا۔تاہم، وہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دوران علاج ہی دم توڑ بیٹھا۔ اس سلسلے میں ایک اہلکار نے بتایا کہ متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پانپور علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ سامبورہ اونتی پورہ لنک روڈ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک تیز رفتار آلٹو گاڑی میں سوار پولیس اہلکار بشیر احمد چلارہا ہے اور یہ ڈیوائیڈر سے جاٹکرائی جس کی وجہ سے کانسٹیبل زخمی ہوا جس کو فوری طور پر اگرچہ ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروںنے وہاں اسے مردہ قراردیا ۔ ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں مذکورہ گاڑی بے قابو ہو گئی اور کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے ایس ڈی ایچ پامپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لاش آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔مہلوک پولیس اہلکار کی شناخت بشیر احمد کچھے ولد غلام محی الدین ساکن نیگو خانصاحب بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔ دریں اثناءجموں خطے کے ڈوڈہ ضلع میں منگل کو سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔یہ حادثہ ڈوڈہ کے جاٹھی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ڈوڈہ سے بٹوٹ جانے والی ایک گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔جس کے نتیجے میں گاڑی میںسوار خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوا جس کی شناخت منگت رام مرچی کے بطور ہوئی ہے ۔جو بعدمیں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ اس طرح سے اس حادثے میں میوں بیوی کی موت واقع ہوئی ہے ۔