نئی دلی۔ 13؍ دسمبر/۔مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے منگل کو کہا کہ ہندوستان ایک نرم طاقت ( سافٹ پاور)کے طور پر ابھرا ہے اور اب ایک مضبوط ملک ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت ایک نرم طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔ میں ہارڈ پاور پر بات نہیں کر رہا ہوں جس میں فوجی طاقتیں اور دیگر شامل ہیں۔ ہندوستان متحد ہو کر طاقتور ہو گیا ہے۔ اروناچل پردیش قدیم دور سے ہندوستان کا حصہ ہے اور پی ایم مودی نے اسے خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ہم کسی بھی ملک میں جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ہندوستان سے ہیں تو ہمیں بہت عزت ملتی ہے، اس کی وجہ ہماری شاندار تاریخ ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستان متحد ہے اور اس وجہ سے وہ طاقتور ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے وزیر اعظم مودی کے وژن نے قوم کو متحد کر دیا ہے۔ اگر ہم اروناچل پردیش کی بات کریں تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ اروناچل پردیش قدیم زمانے سے ہندوستان سے متعلق ہے۔ یہ قدیم زمانے سے ہندوستان کا حصہ ہے۔