نئی دلی ۔13؍ دسمبر/۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا، "آج لوک سبھا میں اپوزیشن نے وقفہ سوالات نہیں چلنے دیا۔ میں اس فعل کی مذمت کرتا ہوں۔ پارلیمانی امور کے وزیر نے واضح طور پر کہا کہ وزیر دفاع پارلیمنٹ میں اس پر بیان دیں گے۔” شاہ نے الزام لگایا کہ ’’راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کی طرف سے ایف سی آر اے کی خلاف ورزی پر لوک سبھا میں سوال اٹھانے سے بچنے کے لیے اپوزیشن نے ہندوستان اور چین کے آمنے سامنے کا مسئلہ اٹھایا‘‘۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، "میں نے وقفہ سوال کی فہرست دیکھی اور سوال نمبر 5 کو دیکھنے کے بعد، میں نے (کانگریس کی) پریشانی کو سمجھا۔ سوال راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ لائسنس کی منسوخی سے متعلق تھا۔شاہ نے روشنی ڈالی کہ وزارت داخلہ کے ضوابط کے پیش نظر یہ منظوری ختم کردی گئی تھی۔”اگر وہ اجازت دیتے تو میں پارلیمنٹ میں جواب دیتا کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو 2005-2007 کے دوران چینی سفارت خانے سے 1.35 کروڑ روپے کی گرانٹ ملی تھی، جو کہ ایف سی آر اے کے مطابق مناسب نہیں تھی، لہذا قواعد کے مطابق، وزارت داخلہ نے اس کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا۔