تمام نیشنل قومی شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ضرورت پر زور
لیفٹیننٹ گورنر نے سڑک حادثات کو اور اموات کی شرح کم کرنے کےلئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت دی
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اموات کی تیسری وجہ سڑک حادثات ہیں اور جموں کشمیر میں بھی سڑک کے حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا زیاں ہوتا ہے جو کہ تشویش کی بات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثات کو کم کرنے اور حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری علاج فراہم کرنے کے لئے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر عمل درآمد کے لیے بہترین طرز عمل اپنایا جائے۔ مستقل بنیادوں پر نفاذ کا جائزہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک محکموں کے سینئر افسران کو روڈ سیفٹی کے تمام پہلوو¿ں کی ترجیحی بنیاد پر نگرانی کرنی چاہیے اور اس کوشش میں تمام محکموں کا موثر تال میل ہونا چاہیے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں روڈ سیفٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے دوران، لیفٹیننٹ گورنر نے روڈ سیفٹی اقدامات کے لیے اہم ہدایات جاری کیں، اور ٹریفک حادثات کو کم کرنے اور رسپانس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار تجویز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاڑیوں کی فٹنس اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی جانچ کے لیے مضبوط اور لچکدار معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SoPs) تیار کریں