نئی دلی۔8؍ دسمبر ۔ ۔ روڈٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ امیٹھی، اتر پردیش میں امیٹھی بائی پاس ) قومی شاہراہ931 )کے 2 لین کی تعمیر کو 283.86 کروڑ روپے کے بجٹ سے منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ٹریفک میں آسانی ہو گی، زرعی پیداوار کی نقل و حمل آسان ہو گی اور یہ تجارتی اور صنعتی ترقی میں مددگار ثابت ہو گا جس سے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔جناب گڈکری نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں ای پی سی موڈ کے تحت کونڈاگاؤں اور نارائن پور اضلاع میں قومی شاہراہ۔130 ڈی پر 2 لین میں اپ گریڈیشن کا کام 322.40 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ موجودہ تکلیف کو ختم کرے گا اور چھتیس گڑھ کے انتہائی حساس علاقے میں قومی شاہراہ کی ٹریفک کی محفوظ اور موثر نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا۔ اس کے علاوہ، منصوبے کے نفاذ سے خطے میں بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی، جو بالآخر خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی کا باعث بنے گی۔جناب گڈکری نے بتایا کہ اتر پردیش کے بلرام پور ضلع میں قومی شاہراہ730 پر 2 لین فٹ پاتھ کے ساتھ بلرام پور بائی پاس کی تعمیر کو ای پی سی موڈ کے تحت 515.69 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ قومی شاہرہ نمبر۔ 330 اور قومی شاہراہ نمبر 730ر بھیڑ بھاڑ والے بلرام پور شہر میں داخل ہوئے بغیر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنائے گا۔