نئی دلی۔ 6 دسمبر۔/ ۔آیوش کے مرکزی وزیر شری سربانند سونووال نے آج اعلان کیا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر کو تین قومی آیوش انسٹی ٹیوٹ – آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ، گوا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونی میڈیسن ،غازی آباد اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی دہلی کو عوام وقف کریں گے۔ یہ سیٹلائٹ ادارے تحقیق، بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور بڑی کمیونٹی کے لیے سستی آیوش خدمات کی سہولت فراہم کریں گے۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے 9ویں عالمی آیوروید کانگریس کی تفصیلات بھی بتائیں، جو گوا کے پنجم میں عالمی سطح پر آیوش نظام کی سائنسی، افادیت، طاقت کو ظاہر کرے گی۔ اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپرا مہندر بھائی کے ساتھ آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا اور وزارت آیوش کے دیگر افسران موجود تھے۔ وزیر اعظم 11 دسمبر کو گوا میں ڈبلیو اے سی کے اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا، ان اداروں کا قیام بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی توسیع، روایتی طبی نظاموں میں تحقیق کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔ ان انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے حکومت ہند ملک کے ہر شہری اور ہر خطہ کو سستی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔آیوروید، ہومیوپیتھی اور یونانی میں ان تین قومی آیوش اداروں کے قیام سے 400 طلباء کے لیے 400 اضافی نشستیں پیدا ہوں گی، جو یو جی ، پی جیاور ڈاکٹریٹ کورسز کرنا چاہتے ہیں اور ان تینوں سلسلوں میں 550 اضافی بستر بھی شامل کیے جائیں گے