جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کو مستعد رہنے کے احکامات صادر
سری نگر ،06 /دسمبر/ // جنوبی ضلع شوپیاں کے شرمال علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔ منگل کی صبح فوج کی روڈ اوپنگ پارٹی معمول کے مطابق شاہراہ کی تلاشی لے رہے تھے کہ اسی اثنا میں اُن کی نظر ایک مشکوک بیگ پر پڑی۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے فوری طورپر بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو جائے وقوع پر طلب کیا جنہوں نے انتھک کوشش کے بعد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔ نمائندے نے بتایا کہ آئی ای ڈی سیکورٹی فورسز کی کانوائی کو نشانہ بنانے کی غرض سے نصب کی گئی تھی تاہم عین موقع پر سیکورٹی فورسز نے ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔