مدھیہ پردیش کے حادثے میں ایک مزدور کی موت، چار زخمی
حیدرآباد4 دسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے پلناڈوضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اورتین دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ پلناڈوآدنکی۔نارکٹ پلی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیورنے ا س کا توازن کھودیااور یہ لاری کار سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اوردیگر تین شدید زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔مہلوکین کی شناخت کنگری کے رہنے والے ملک ارجن راو، پرساد کے طورپر کی گئی ہے ۔دریں اثنا مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے کولارس تھانہ علاقے میں پائپ لائن بچھانے کے دوران ایک حادثے میں ایک مزدور کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق فور لین نیشنل ہائی وے کے بائی پاس کے قریب واٹر اگمنٹیشن اسکیم کی پائپ لائن بچھانے والے نجی کمپنی کے 5 مزدور گزشتہ شام دیر گئے اچانک مٹی کے ڈھیر میں دب گئے جس میں ایک مزدور کی موت اور 4 دیگر زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے متوفی کا نام عبدالغفار (28) ساکن محمد آباد (جے پور) بتایا ہے ۔ زخمیوں کے نام اجیت، پرتاپ، ونود اور پیوش بتائے گئے ہیں۔ یہ سبھی مہاراشٹر اور راجستھان کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کولارس کے صحت مرکز بھیجا گیا ہے ۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔