نئی دلی۔ 4؍ دسمبر۔ مرکزی وزیر برائے ا طلاع و نشریاتنوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فعال اور اختراعی بنیں، نئی ٹکنالوجی کو اپنا کر مضبوط نیٹ ورک بنائیں، اور خود کو ملک کی ترقی کے انجن کے طور پر دوبارہ ہنر مند بنائیں کیونکہ ہندوستان دنیا کی ترقی کا انجن ہے۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی)کے ذریعے کثیر الجہتی نقطہ نظر کے ذریعے جامع سیکھنے کے تجربے پر زور دیا کیونکہ تعلیم ملک اور عوام کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اپنے خاندان، ملک اور اہل وطن کی یکساں خدمت کرتی ہے کیونکہ روشن نوجوان قومی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا تیسرا اسٹارٹ اپ ملک ہے۔شری انوراگ سنگھ ٹھاکر آج اوم سٹرلنگ گلوبل یونیورسٹی حصار میں بطور مہمان خصوصی کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کریں اور نوجوانوں کو فٹ انڈیا موومنٹ میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے ‘ فٹنس کی خوراک، آدھا گھنٹہ روز’ کو فٹ اور صحت مند رہنے پر زور دیا۔ G-20 پریذیڈنسی آف انڈیا کے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر ایک یوتھ کانفرنس بھی ہو گی۔انہوں نے ریاست اور ملک کے لئے اپنے شعبوں میں اچھا نام کمانے کے لئے ہریانہ کے کسانوں، کھلاڑیوں، لڑکیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے یونیورسٹی اور آج یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں گریجویشن اور ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ملک میں 750 ’یووا سمواد‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔کانووکیشن تقریب کے دوران 815 طلباء کو ڈگریاں، ڈپلومہ؛ 15 انڈر گریجویٹ کورسز کے 184 طلباء اور 59 پوسٹ گریجویٹ کورسز کے 426 طلباء کو بالترتیب ڈگریاں دی گئیں۔ اس کے علاوہ 14 ڈپلومہ کورسز کے 178 طلباء کو ڈپلومہ دیا گیا۔ مختلف شعبہ جات کے 3طلبہ کو گولڈ میڈل اور 8طلبہ کو پڑھائی میں بہترین کارکردگی پر میرٹ سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ شری انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن 90.0 ‘بھایاوانی’ کا افتتاح کیا، جو شعبہ صحافت اور ماس کمیونیکیشن، اوم سٹرلنگ گلوبل یونیورسٹی، حصار میں قائم کیا گیا ہے۔ اسٹیشن نے تقریب میں مرکزی وزیر کا خطاب بھی نشر کیا۔