Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 مرکزی وزیرپیوش گوئل ’ملیٹس۔اسمارٹ نیوٹریٹیو فوڈ‘ کانکلیو میں مہمان خصوصی ہوں گے

by Online Desk
04 دسمبر 2022
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


 نئی دلی۔ 4 دسمبر۔ صنعت  و تجارت کے  مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کل بروز پیر 5 دسمبر 2022 ) کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ’ملیٹس۔اسمارٹ نیوٹریٹیو فوڈ‘ کانکلیو میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ کانکلیو کا انعقاد کامرس و صنعت کی وزارت کی جانب سے اپنی اعلیٰ سطحی زرعی برآمدات کے فروغ کے ادارے، ایگری کلچرل اینڈ پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کے ذریعے ملیٹس کی برآمد کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ کانکلیو ’ ملیٹس کے بین الاقوامی سال – 2023‘ (آئی وائی او ایم  2023) کا ایک پری لانچ ایونٹ ہوگا۔ملیٹس اسمارٹ نیوٹریٹیو کانکلیو میں کلیدی طور پر سپلائی چین کے  متعلقین جیسے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز، اسٹارٹ اپس، ایکسپورٹرز، ملیٹس پر مبنی ویلیو ایڈڈ اشیا کے پروڈیوسر  شرکت کریں گے۔ کانکلیو میں ہندوستانی ملیٹس پر مبنی اشیا کی نمائش کے لیے نمائش اور بی 2 بی  میٹنگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔  کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل ملیٹس کانکلیو میں اعزازی مہمان  ہوں گی۔ اس موقع پر جو سینئر سرکاری افسران موجود ہوں گے ان میں مرکزی  کامرس   سکریٹری جناب سنیل برتھوال، زراعت کے سکریٹری جناب منوج آہوجہ، اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگاموتھو اور  کامرس کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری  ڈاکٹر ایم بالاجی شامل ہیں۔ملیٹس کی برآمد کو فروغ دینے کا پروگرام ہندوستان کی اس تجویز کے پس منظر میں بھی آیا ہے جس کی 72 ممالک نے حمایت کی تھی جس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے 5 مارچ 2021 کو 2023 کو ملیٹس کا بین الاقوامی سال ( آئی وائی او ایم) قرار دیا تھا۔ حکومت فی الحال گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر آئی وائی او ایم – 2023 کا اہتمام کر رہی ہے تاکہ ہندوستانی ملیٹس کے ساتھ ساتھ اس کی ویلیو ایڈڈ  اشیا  کو دنیا بھر میں مقبول بنایا جا سکے اور اسے عوامی تحریک بنایا جا سکے۔  اپنی نوعیت کے پہلے ملیٹس  کانکلیو میں، حکومت 30 ممکنہ درآمد کرنے والے ممالک اور ہندوستان کی 21  ملیٹس پیدا کرنے والی ریاستوں کے بارے میں  ای-کیٹلاگ جاری کرے گی۔ اس کے علاوہ، نالج پارٹنر ’یس بینک‘ کے تعاون سے تیار کیے گئے ملیٹس کے بارے میں ایک معلوماتی کتاب بھی اس موقع پر جاری کی جائے گی۔ ہندوستانی ملیٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے 16 بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں برآمد کنندگان، کسانوں اور تاجروں کی شرکت اور خریدار فروکت کنندہ میٹنگ  (بی ایس ایم) کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ملیٹس  کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی مضبوط حکمت عملی کے مطابق، بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کو ہندوستانی ملیٹس کی برانڈنگ اور تشہیر، بین الاقوامی شیفوں کے شناخت کے ساتھ  ممکنہ خریداروں جیسے کہ ڈپارٹمنٹل اسٹورز، سپر مارکیٹس اور ہائپر مارکیٹس کو بی 2 بی  میٹنگز اور براہ راست ٹائی اپس کے انعقاد کے لیے شامل کیا جائے گا۔  اس کے علاوہ، ہدف بنائے گئے ممالک کے ہندوستان میں غیر ملکی مشنوں کے سفیروں اور ممکنہ درآمد کنندگان کو ملیٹس پر مبنی مختلف اشیا کی نمائش کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں  ملیٹس کے کھانے کے لیے تیار اشیا  اور بی 2 بی میٹنگوں کےواسطے  سہولت  بھی فراہم کرائی جائے گی۔  مرکز نے جنوبی افریقہ، دبئی، جاپان، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، سعودی عرب، سڈنی، بیلجیئم، جرمنی، برطانیہ اور امریکہ میں ملیٹس کی تشہیری سرگرمیاں چلانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے  کچھ اہم فوڈ شوز، خریدار فروخت کنندگان میٹنگوں اور روڈ شوز میں  ہندوستان کے مختلف  متعلقین کی شرکت کی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔  ہندوستانی ملیٹس کے فروغ کے ایک حصے کے طور پر، اے پی ای ڈی اے نے مختلف عالمی پلیٹ فارمز جیسے کہ گلفوڈ 2023، فوڈیکس، سیول فوڈ اینڈ ہوٹل شو، سعودی ایگرو فوڈ، سڈنی (آسٹریلیا) میں فائن فوڈ شو ، بیلجیم کے فوڈ اینڈ بیوریجز شو، جرمنی کے بائیو فیچ اور انوگا فوڈ فیئر، سان فرانسسکو کے ونٹر فینسی فوڈ شو وغیرہ  میں ملیٹس   اور اس کی ویلیو ایڈڈ اشیا کی نمائش کا منصوبہ بنایا ہے۔  ہندوستان دنیا میں ملیٹس کے سرکردہ پروڈیوسرز میں سے ایک ہے جس کا عالمی پیداوار میں تقریباً 41 فیصد حصہ ہے۔ ایف اے او کے مطابق، سال 2020 میں ملیٹس کی عالمی پیداوار 30.464 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) تھی اور ہندوستان کا حصہ 12.49 ایم ایم ٹی تھا، جو کہ ملیٹس کی کل پیداوار کا 41 فیصد  ہے۔ ہندوستان نے 2021-22 میں ملیٹس کی پیداوار میں 27 فیصد اضافہ درج کیا ہے  جبکہ پچھلے سال ملیٹس کی پیداوار 15.92 ایم ایم ٹی تھی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
” ایل جی کی ملاقات“

ایلجی سنہا نے امرناتھ شرائن بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اقتصادی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کا اعلان
تازہ ترین خبریں

 مرکزی وزیرپیوش گوئل ’ملیٹس۔اسمارٹ نیوٹریٹیو فوڈ‘ کانکلیو میں مہمان خصوصی ہوں گے

04 دسمبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d