پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی
سرینگر/یکم دسمبر/ جموں کے بانہال علاقے میں ایک 25 سالہ نوجوان کرائے کے مکان میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ سی این آئی کے مطابق بانہال علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کرایہ کے کمرے میں ایک نوجوان کی نعش ملی ۔ معلوم ہوا ہے کہ رئیس احمد زوہدا ولد محمد اقبال زوہڈا ساکن چنجلو بانہال نامی نوجوان بانہال کے گنڈ ادل کوٹ علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا جس کی آج صبح کمر ے میں موت ہوئی ہے ، نوجوان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پیشہ سے ڈرائیور تھا۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کی کمر ے میں نوجوان پُر اسر ار حالت میں مردہ ملا جس کے بعد وہاں پولیس کی ٹیم پہنچی جنہوں نے نعش اپنی تحویل میں لی اور اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔