ADVERTISEMENT
ینگون، 19اکتوبر (یو این آئی) ینگون میں واقع جیل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔ اطلاع کے مطابق یانگون میں واقع انسین جیل کے باہر اور داخلی حصے میں 2 دھماکے ہوئے ۔صبح کے وقت کئے گئے ان دھماکوں میں 3 جیلر اور 5 ملاقاتی ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں بھاری سکیورٹی تدابیر اختیار کر لی گئیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ انسین جیل ملک کی سب سے بڑی جیل ہے اور10 ہزار قیدیوں پر مشتمل ہے ۔
ADVERTISEMENT