مدعو کیے گئے ‘Jio ویلکم آفر’ یوزرس کو اپنی موجودہ Jio SIM کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یوزرس کا موبائل فائیو جی ہونے پر Jio True 5G سروس خود بخود اپ گریڈ ہو جائے گی۔
Jio یوزرس کے لئے اچھی خبر ہے۔ ریلائنس جیو نے ہندوستان میں 5G سروس لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی جیو کی ٹرو-5G سروس کا بیٹا ٹرائل آج سے شروع کررہی ہے۔ یہ سروس ملک کے چار شہروں، دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور وارانسی میں شروع کی جائے گی۔ ابھی یہ سروس آن اِنویٹیشن ہے، یعنی موجودہ جیو یوزرس میں سے کچھ چنندہ یوزرس کو اس سروس کا استعمال کرنے کے لئے دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔
یوزرس کو اس کے ساتھ ویلکم آفر بھی ملے گا، جس کے تحت یوزرس کو 1GBPS تک کی اسپیڈ اور ان لمیٹیڈ 5G ڈیٹا ملے گا۔ مدعو کیے گئے یوزرس ان جیو ٹرو 5G سروس کا تجربہ کریں گے اور ان کے تجربات کی بنیاد پر ہی کمپنی تفصیلی 5G سروس لانچ کرے گی۔
’وی کیئر‘ یعنی ہمیں آپ کا خیال ہے، جیو کا ٹرو 5G اسی اقدار پر بنا ہے۔ اس کے تحت جیو 5G سے کمپنی تعلیم، ہیلتھ سروس، زراعت، ترقی، چھوٹے، درانی اور بڑی صنعتوں، IoT، اسمارٹ ہوم اور گیمنگ جیسے سیکٹر میں اہم طور سے توجہ مرکوز کرے گی۔
Jio True 5G ویلکم آفر دہلی، ممبئی، کولکتہ اور وارانسی میں Jio یوزرس کے لیے دعوت کے ذریعے شروع کی جا رہی ہے۔
ان صارفین کو 1 Gbps+ تک کی رفتار کے ساتھ لامحدود 5G ڈیٹا ملے گا۔
جیسے جیسے شہر تیار ہو جائیں گے، دیگر شہروں کے لیے بیٹا ٹیسٹنگ سروس رول آؤٹ کا اعلان کیا جائے گا۔
یوزرس اس بیٹا ٹیسٹ سے اس وقت تک فائدہ اٹھا سکیں گے جب تک کہ شہر کا نیٹ ورک کافی مضبوط نہ ہو۔