سوپور میں پیرا ملٹری فورسز پر گرنیڈ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف اہکلار اور دو شہری زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔ شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کے روز مشتبہ جنگجوو¿ں کے گرینیڈ حملے میں سینٹر ل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔اس دھماکے میں دو عام شہری بھی زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور میں ایس بی آئی بینک کے نزدیک جنگجوو¿ں نے سیکورٹی فورسز پر ایک گرینیڈ داغا۔انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے فورسز اہلکار کی شناخت پی کارتھک کے طور ہوئی ہے۔ دھماکے میں دو عام شہری بھی زخمی ہوگئے جن کی شناخت عبد الرشید ڈار ساکن وٹلب سوپوراور غلام محمد لون ساکن باغ ثناءسوپور کے طور ہوئی ہے۔