وزیراعظم پہلی اکتوبر کو بھارت میں فائیو-جی خدمات کا آغاز کریں گے
انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اور انقلابی سنگ میل طے کرتے ہوئے بھارت یکم اکتوبر کو ملک میں5جی خدمات کا آغاز کررہا ہے ۔ اس سلسلے میں قومی راجدھانی نئی دلی کے پرگتی میدان میں وزیر اعظم کے ہاتھوں یکم اکتوبر کو اس تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کا افتتاح کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو نئی دِلیکے پرگتی میدان میں انڈیا موبائل کانگریس میں 5Gخدمات کا آغاز کریں گے۔ مواصلات کی وزارت کے تحت کام کرنےوالے قومی براڈ بینڈ مشن نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں 5Gخدمات کے شروع ہونے سے بھارت میں ڈیجیٹل تبدیلی اور رابطوںکی سہولت نئی بلندیوں پر پہنچ جائے گی۔مرکزی وزیر اشونی ویشنو، نرملا سیتارمن اور دھرمیندرپردھان بھی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش میں موجود رہیں گے۔ انڈیا موبائل کانگریس پہلی اکتوبر سے چار اکتوبر تک ہوگی، جس کا اہتمام ٹیلی مواصلات کے محکمے اور بھارت کی Cellular آپریٹرسایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔













