بڈگام میں جے اینڈ کے بینک کی اے ٹی ایم مشین چوری ہوگئی
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اتوار اور سنیچروار کی درمیانی روت کو نامعلوم افراد نے جے کے بینک کی ایک آٹو میڈ ٹیلر مشین چوری کی اور مشین سے نقدی رقم اُڑاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ا س دوران پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے اور معاملے کی چھان بین جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے پنزان چاڈورہ میں نامعلوم افراد نے ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب جے کے بینک کی ایک آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) چوری کی اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔اس ضمن میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نامعلوم افراد بڈگام کے پانزان میں واقع جے کے بینک کے اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اور اے ٹی ایم مشین کے ساتھ نقدی لوٹ لی۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اے ٹی ایم میں کتنی رقم تھی۔گاو¿ں سے ملحقہ گنج باغ میں مشین ٹوٹی ہوئی حالت میں ملی۔افسر نے کہا کہ نقب زنوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی ایم گارڈ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی تجزیہ کیا جائے گا جس کے بعد تفتیش کو سمت ملے گی۔افسر نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔














