سرینگر/25ستمبر///وادی کشمیر میںرواں سیاحتی سیزن کو بہتر قراردیتے ہوئے حکام نے کہا کہ جہاں پر لاکھوں ملکی سیاحوںنے سیر کی وہیںپر غیر ملکی سیاحوں کی بھی بڑی تعداد نے وادی کا رُخ کیا ۔اطلاعات کے مطابق ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافے کے درمیان، اس سال کے پہلے سات مہینوں میں صرف 6,194 غیر ملکی سیاحوں نے وادی کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت داخل کی گئی درخواست کے جواب میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کے ذریعہ فراہم کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے جولائی تک 15 لاکھ گھریلو سیاح وادی کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں۔جنوری سے جولائی تک وادی کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہے۔ تعداد 6,194 ہے۔جنوری میں 260 غیر ملکی سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا، اس کے بعد فروری میں 230، مارچ میں 520، اپریل میں 795، مئی 1527 جون میں 1069 اور جولائی میں 1793 سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا۔