متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر98.72 فیصد ہوگئی
نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے فعال کیسز کی تعداد 442 کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 43994 ہو گئی ہے اور اس دوران متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر98.72 فیصد ہوگئی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.56 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی عرصے میں 5196 افراد کورونا سے پاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب بڑھ کر43995610 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصدہے ، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.58 فیصد اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4777 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 44568114 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 12 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کا اعدادوشماربڑھ کر 528510 ہوگیاہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 302283 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.36 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 117 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 2952 ہو گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2088425 ہو گئی ہے ۔ اس عرصے میں اموات کی تعداد 21495 تک پہنچ گئی ہے ۔ دریں اثنا، کیرالہ میں 368 کورونا مریضوں کی کمی کے ساتھ اب یہ تعداد کم ہو کر 14,276 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6712127 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 71074 پر برقرارہے ۔اس درمیان تمل ناڈو میں کورونا کے 52 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 5349 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3536506 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 38046 ہو گئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا کے 34 کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے کیسز کی کل تعداد 3095 پر آ گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 4020052 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی، ریاست میں اموات والوں کی تعداد 40280 پر برقرار ہے ۔