گاندربل میں پولیس نے ایک لڑکے کو کھارباغ ضلع گاندربل کے قریب دریائے جہلم میں خودکشی کرنے سے روکا۔آج تقریبا 1500 بجے ، انچارج پولیس پوسٹ شادی پورہ جناب گلزار احمد کی قیادت میںپولیس پوسٹ شادی پورہ کی پولیس پارٹی نے علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک لڑکا کھارباغ کے قریب دریائے جہلم میں کودنے کی کوشش کرتے ہوئے پایا۔ اس کی مشکوک حرکت کوسمجھنے کے بعد ، پولیس پارٹی نے اس کی طرف بڑھی اور اس کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔بچایا گیا نابالغ لڑکا نینارا سنمبل بانڈی پورہ کا رہائشی ہے اور اسے کو سلنگ کرکے بعد میں اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔گاندربل کے عوام نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور والدین نے اس پر گاندربل پولیس کا شکریہ ادا کیا جس نے ایک قیمتی جان بچائی۔