جموں کشمیر نے کووڈ 19کے وبائی دورسے احسن اور ماہرانہ طریقے پر نپٹارا کیا جس دوران تیز لہر کے دوران مریضوںکو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم رکھی گئی ۔جبکہ صحت اور طبی تعلیم محکمہ کی جانب سے ہسپتالوں میں بیڈ سہولیات، آکسیجن کی پیداوار اور دستیابی ، ادویات کی فراہمی اور اس کا استعمال جبکہ MOH&FWحکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر بھی وقت وقت پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب رہی ۔ اس کے علاوہ ٹیکہ کاری کی کامیابی کےلئے موثر طریقہ کار اپنا یا گیا اور ایسے گروپوں کو ترجیح دی گئی جن سے انفکشن مزید پھیلنے کا اندیشہ تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وبائی امراض کو سنبھالنے میں کووڈ ویرریس ، ڈاکٹروں ، نرسنگ ، ڈرائیوروں اور دیگر طبی عملہ کی جانب سے دی گئی بے لوث خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مردوں اور عورتوں کی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں نے مشکل میں لوگوں کو ویکسین دی ہے اور 18سے بیس بیس کلومیٹر پیدل چل کر برفانی علاقوں میں ویکسینیشن کا پروگرام کامیاب بنایا اس نے ملک میں طبی خدمات کا ایک نیا معیار قائم کیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان افراد نے اپنی اور اپنے اہل و عیال کی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر کام کیا یہاں تک کہ کئی کئی دنوں تک اپنے پیاروںسے دو ررہے ۔ ایل جی موصوف کا مزید کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں کووڈ ویررس نے دن اور رات محنت کرکے پازیٹیو اور اموات کی شرح کو وقت رہتے کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ہیلتھ کیر ویرریس کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے منوج سنہا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ15اگست آزادی کے دن کی سالگرہ کے موقعے پر جموںکشمیر کے 50کووڈ ویررس کو اعزازی سرٹفکیٹ سے نوازیں گے ۔انہوںنے کہا کہ جموںکشمیر میںبحیثیت لیفٹیننٹ گورنر ہونے کے ناطے ان طبی کارکنوں کو مبارکباد پیش کروں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کووڈ 19کے وبائی دور میں بہترین کارکردگی دکھانے والے درج ذیل افراد کے ناموں کو چنا ہے جن کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔