محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی
ٹنل کے آر پار ایک مرتبہ پھر موسم نے کروٹ بدلی جس کے ساتھ ہی تازہ بارشیں ہوئی جس کے ساتھ ہی د رجہ حرارت میں کمی درج ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی بارشیں متوقع ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر اورجموں کے کئی علاقوں میں بدھ کی اعلیٰ الصبح سے موسلا دار بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میںکمی ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران گلمرگ میں 4.4 ملی میٹر، پہلگام میں 0.4 ملی میٹر، کپوارہ میں1.6 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں سب سے زیادہ18.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادھر وادی میں بارش ہونے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں بدھ کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ ادھر وادی کشمیر میں بارشیں ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی بارشیں متوقع ہیں۔