سماج سے منشیات کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 112 کلو گرام خشخاش پوست کا بھوسا برآمد کیا گیا ۔پولیس اسٹیشن بڈگام کو نصراللہ پورہ علاقے میں منشیات فروشی کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی، جس پر تھانہ بڈگام کی پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر 05 افراد کو 03 گاڑیوں ( ماروتی 800زیر نمبر JK01P 8028,اور 02 مہندرا بولیرو زیر نمبرات PB10GK 0237 ,PB10HT 2263,سمیت گرفتار کیا اوران کے قبضے سے 112 کلو گرام خشخاش پوست کا بھوسا برآمد کیا۔ان کی شناخت جگویندر سنگھ ولد جگتار سنگھ ،جگجیون سنگھ ولد سکھسندر سنگھ ، بلجیندر سنگھ ولد پریت پال سنگھ ،بینت سنگھ ولد پرمجیت سنگھ ساکنان گجروال لدھیانہ پنجاب اور کرم سنگھ ولد رندھیر سنگھ ساکن مینا سنگھ والا موگا پنجاب کے طور پر ہیں۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 271/2022 کو متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موقع سے فرار ہونے والا بدنام زمانہ منشیات فروش جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔














