” ہر گھر ترنگا مہم “ کیلئے شہریوں کا زبردست جوش و خروش
جموں وکشمیر میں ترنگا لہرانے کی تیاریاں اور عام شہریوں میں زبردست جوش و خروش کے ساتھ زورو شور سے جاری ہے۔ملک بھر میں ”ہر گھر ترنگا مہم “چلائی جارہی ہے تاکہ ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں برس کے موقعہ پر ہر گھر اور دفتر پر ترنگا لہرایا جائے۔آزادی کے 75 سال منانے والے حکومت کے ” آزادی کا اَمرت مہااُتسو “ اقدام کے تحت ” ہر گھر ترنگا “ مہم کے ایک حصے کے طور پر جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں مختلف محکموں او رسکولوں کی جانب سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہےں۔اَضلاع میں مصوری ، قومی ترانہ گانا ، مضمون نویسی کے مقابلے ، کوئز پروگرام ، مباحثے او رسمینارمنعقد کئے جارہے ہیں۔اِس کے علاوہ ضلع بھر میں مختلف گورنمنٹ ڈگری کالجوں ، سکولوں ، ترنگا ریلیاں ، عمارتوں اور گھروں پر پرچم کشائی بھی کی جارہی ہے۔نوجوان نسل کا جذبہ اِس قدر بلند ہے کہ اُنہوں نے باقاعدہ ریہرسل سے کئی دِن پہلے ہی ایونٹ کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ طلباءمختلف سرگرمیوں اور تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور آنے والے یوم آزادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لئے بہت پُر جوش ہیں ۔ طلباءقومی نشانات ، قومی یاد گاروں ، آزادی کی جدو جہد اور دیگر متعلقہ مختلف موضوعات پر کوئز ، مضمون نویسی ، مصوری اور مباحثے کے مقابلوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ محکمہ دیہی ترقی ، ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ایم سی ، پوشن مشن اور ہیلتھ بھی تقریبات کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے بیداری پروگرام ، ترنگا ریلیاں اورپرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔