بورڈ نے بھلوال میں سیٹلائٹ ٹاﺅن شپ، سری نگر ، گاندربل اور کٹھوعہ میں ہاﺅسنگ کالونیوں کی منظور ی دی ۔ گول مارکیٹ گاندھی نگر کےلئے ٹاوروں ، سنجوان میں پہلی بار اے آر ایچ سی قائم کیا جائے گا
جموں شہر کی توسیع کے لئے ایک بڑی پہل میں جموںوکشمیر ہاﺅسنگ بورڈ بھلوال میں رِنگ روڈ کے ساتھ تقریباً 50,000 کی آبادی کے لئے ایک مربوط سمارٹ سیٹلائٹ ٹاﺅن شپ ڈیولپ کیا جائے گا۔ پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا کی صدارت میں آج جے کے ایچ بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ میں سیٹلائٹ ٹاﺅن شپ کوتیار کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہاﺅسنگ بورڈ شاہد سلیم ، چیف ٹاﺅن پلانر جموں انیل رائنا ، چیف ٹاﺅن پلانر کشمی راِفتخار حکیم ، آر اینڈ بی فائنانس اور پلاننگ محکموں کے نمائندوں اور دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میںشرکت کی۔دورانِ میٹنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ ٹاﺅن شپ مکمل طور پر خود کفیل سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹلائٹ ٹاﺅن ہوگا جس میں تمام جدید بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات بشمول تجارتی اور اِدارہ جاتی اِستعمال کے ساتھ ساتھ یہاں کے رہائشیوں کو لائیو ہڈکے مواقع بھی فراہم ہوں گے ۔ بستی کے اَندر تقریباً تین دہائیوں میں یہ پہلی بار ہوگاکہ ہاﺅسنگ بورڈ جموں میں کسی ہاﺅسنگ کالونی کی ترقی کا کام کرے گا۔مجوزہ ٹاﺅن شپ جموں شہر کی توسیعی ضروریات کا پوری طرح خیال رکھے گی۔اِس کے علاوہ بورڈ نے سری نگر کے چترہامہ میں 353 کنال اَراضی ، باکورا میں 214 کنال اراضی اور کٹھوعہ میں 80 کنال اَراضی پر رہائشی کالونیاں قائم کرنے کی منظوری دی ۔ ان کالونیوں میں اِنفرادی رہائشی پلاٹوں کے ساتھ ساتھ فلیٹ شدہ رہائش کا مرکب بھی ہوگا۔