ادھمپور مےں سڑ ک کے اےک حادثے مےں 12 طلبہ سمےت پندرہ افراد زخمی ہو ئے ہےں۔ سی اےن اےس کے مطابق ادھم پور کے برمین علاقے میں ایک منی بس سڑک حادثے کا شکار ہو گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ سڑ ک کے اےک اند ھے موڑ کی وجہ سے ڈرائیور سڑک کا اندازہ نہ کر پایا نتیجتاً وہ سڑک سے نکل کر چٹانوں پر سے کئی پلٹنیں کھاتی ہو ئے گہری کھائی جا گری مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے کی زوردار آواز کے بعد جائے حادثہ سے چیخ و پکار کی آوازئیں آنے لگیں۔ بچا ﺅ کا روائی مےں شامل اےک شہر ی نے بتا ےا کہ جب ہم حادثے کا شکار ہوئی بس تک پہنچے تو زخمی کراہ رہے تھے اور ہر طر ف زخمیوں کے ڈھیر لگے تھے۔ مقامی لوگوںنے فوری طور پر موبائل فون کے ذریعہ تحصیل صدر مقام پر پولیس و انتظامیہ کو مطلع کیا جس کے بعد ادھمپور پولےس اور سےول انتظامےہ کے ساتھ سا تھ میڈیکل ٹیم کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران و اہلکاران اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جہاں قیامت کا سماں تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی طرف سے شروع کی گئی کاروائیوں میں بعد میں بچاو پارٹیوں پولیس، فوج، ضلع انتظامیہ اور رضاکار شامل ہوگئے۔ اور کئی گھنٹوںتک اور اس گہری کھائی سے زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال پہنچا گیا ۔ اس حادثے مےں15 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں123 طلبہ بھی شامل ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال ادھم پور میں داخل کرایا گیا ہے۔ ادھر مقامیمین سٹریم جماعتوں کے لیڈروں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حادثے میں مرنے والوں کے حق میں فوری امداد فراہم کریں اور زخمی افراد کے حق میں مفت طبی سہولیات میسر رکھیں