جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے عشمام علاقے میں جمعہ کو نیم فوجی بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آسام کے ایک بی ایس ایف سپاہی متل ہزاریکا، جو جے این وی عشمقام میں یاترا ڈیوٹی پر تعینات تھا، نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ سپاہی کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سیرمدن اننت ناگ منتقل کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں ایک پولیس اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔