Daily Aftab
9 اگست ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سیاہ کپڑوں میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ

by Online Desk
05 اگست 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سونیا گاندھی بھی سیاہ لباس پہن کر آگئیں، راہل اور پرینکا کو حراست میں لیا گیا
نئی دہلی، ۵اگست (یو این آئی) کانگریس پارٹی نے جمعہ کو مہنگائی، جی ایس ٹی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سیاہ کپڑوں میں پارلیمنٹ سے سڑک تک زبردست احتجاج کیا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی سیاہ لباس پہن کر آئیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں نعرے لگائے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا جب وہ پارلیمنٹ سے راشٹرپتی بھون تک مارچ کے لیے روانہ ہو رہے تھے ۔ پرینکا گاندھی وڈرا نے 24 اکبر روڈ پر واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں احتجاج کی قیادت کی۔ جب وہ اپنے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیرا¶ کرنے نکلیں لیکن پولیس نے انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد وہ کانگریس ہیڈکوارٹر کے سامنے سڑک پر بیٹھ گئیں۔محترمہ پرینکا گاندھی نے پولیس کو بتایا کہ وہ حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے نہیں بیٹھی ہیں۔ مہنگائی کی مخالفت کر کے عوام کی آواز اٹھانا ان کا حق ہے ۔ پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا۔ اس دوران کانگریس کے تمام بڑے لیڈران بشمول اجے ماکن، سچن پائلٹ، ہریش راوت، اویناش پانڈے کو حراست میں لے لیا گیا۔کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر اکبر روڈ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ پولیس نے کئی سطحوں پر اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔ کسی کارکن کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ دہلی پولیس حراست میں لیے گئے کانگریس لیڈروں کو کنگس وے کیمپ پولیس لائنز لے گئی۔ کانگریس کے دیگر ممبران پارلیمنٹ بشمول راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے ، ممبران پارلیمنٹ جے رام رمیش اور محترمہ رنجیت رنجن کو بھی وہاں لے جایا گیا۔کانگریس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے جنتر منتر علاقے کو چھوڑ کر پوری دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ حکومت ہمیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے سے روکنا چاہتی ہے ، اس لیے وہ کانگریس لیڈروں کو مسلسل ہراساں کر رہی ہے ۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہاکہ "آپ سمجھتے ہیں کہ ملک میں کیا صورتحال ہے ۔ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ ملک میں عوام کو جمہوریت کا خاتمہ دیکھنا پڑے گا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، انکم ٹیکس، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے ملک میں دہشت ہے ۔دہلی، پٹنہ، ممبئی، بھوپال جیسے ملک کے کئی مقامات پر کانگریس کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

بجلی بل کےخلاف سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑائی کا اعلان:مان

اسی بارے میں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف
بین اقوامی

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

08 اگست 2022
قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق
تازہ ترین خبریں

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

08 اگست 2022
بجلی بل کےخلاف سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑائی کا اعلان:مان
قومی

بجلی بل کےخلاف سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑائی کا اعلان:مان

08 اگست 2022
پارلیمنٹ کی کارروائی حزب اختلاف کے ہنگامہ کے بعد پیر تک ملتوی
قومی

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

08 اگست 2022
جموں کشمیر میں ہیلتھ سکٹر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ لیفٹنننٹ گورنر
جموں و کشمیر

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

08 اگست 2022
اَتل ڈولو نے اَفسران کو کسانوں کی شکایات کا ازالہ برقت کر کے اعتماد اور اعتبار پیدا کرنے کی تلقین کی
جموں و کشمیر

اَتل ڈولو نے اَفسران کو کسانوں کی شکایات کا ازالہ برقت کر کے اعتماد اور اعتبار پیدا کرنے کی تلقین کی

08 اگست 2022
عشمقام میں آدم خور ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک
جموں و کشمیر

بارہمولہ میں ریچھ نے کمسن لڑکے کو لقمہ اجل بنایا

08 اگست 2022
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

مفت خوری کے عادی ملک کے مستقبل کے ساتھ کھواڑ کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم

08 اگست 2022
قومی ترانہ گائیکی مقابلہ ۔2022ءکو جموں وکشمیر کے شہریوں کا زبردست ردِّعمل ملا
تازہ ترین خبریں

قومی ترانہ گائیکی مقابلہ ۔2022ءکو جموں وکشمیر کے شہریوں کا زبردست ردِّعمل ملا

08 اگست 2022
Next Post
ملک میںکورونا کے سات ہزار سے زائد نئے معاملے

ملک میں ایکٹیو معاملوں کی کمی کے ساتھ مجموعی تعداد 135364 ہو گئی

اہم خبریں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سیاہ کپڑوں میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ
قومی

سیاہ کپڑوں میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ

05 اگست 2022
پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ

02 اگست 2022
امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی
بین اقوامی

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

02 اگست 2022
لولاب میں دو معصوم بچے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر لقمہ اجل بن
جموں و کشمیر

راولپورہ سری نگرمیں غیر مقامی چوکیدارکی لاش برآمد

02 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔