Daily Aftab
17 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پانچ اگست2019کو چھینے گئے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by Online Desk
05 اگست 2022
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اگست2019کو جموںوکشمیر کی تاریخ کا دوسرا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے صدر ِنیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ اِس روز کئے گئے غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات 9اگست1953کے اُن مذموم منصبوں کی ہی ایک کڑی تھی جن کا مقصد خصوصی پوزیشن کی صورت میں جموں وکشمیر کے عوام کو حاصل حقوق سے محروم کرنا تھا اور یہ تمام فیصلہ آج غلط ثابت ہورہے ہیں جس کا ثبوت یہاں کی موجودہ بحرانی صورتحال ہے۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی لیڈران اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 5اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے ہر طبقہ اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے عوام نے مسترد کئے ہیں اور نیشنل کانفرنس یہاں کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے اپنی آئینی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ 5اگست2019کو زبردستی چھینے گئے حقوق کی بحالی نیشنل کانفرنس کا ایجنڈا ہے لیکن ہماری منزل 1952کی پوزیشن کا حصول ہے اور ہماری جماعت اپنے اس بنیادی اصول سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1952کی پوزیشن ہمیں ہندوستان کے آئین سے حاصل ہوئی ہے اور پارلیمنٹ نے اس پر مہر ثبت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں کشمیر کے نام پر حکومتیں بنتی ہیں لیکن کشمیریوں کیساتھ فٹبال کی طرح کھیلا جاتا ہے۔ انہوں نے دونوں ملک سے کہا کہ کشمیریوں کیساتھ ناانصافی کو ترک کیا جائے ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس پہلی بار ناانصافی کیخلاف نہیں لڑ رہی ہے، ہماری جماعت نے ایسے سخت ترین ادوار اور چیلنجوں کا سامناکیا ہے ، جن کی مثال کہیں ملتی۔ ناانصافی کیخلاف ہماری لڑائی1931میں شروع ہوئی اور اُس وقت ہمارے پاس کچھ نہیں تھا لیکن بلند حوصولوں، جہد مسلسل کے جذبے اور ثابت قدمی سے جموں وکشمیر کے عوام کو کامیابی نصیب ہوئی۔ موجودہ سخت ترین چیلنجوں میں بھی اُسی حوصلے ،جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے، میں تینوں خطوں کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتحاق و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر مل کر مقابلہ کریں اِسی صورت میں ہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے آج بھی جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے اپنے ذاتی مفادات اور نظریات کو بالائے طاق رکھ کر مل جھل کر جدوجہد نہیں کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ تعمیر و ترقی، امن و امان اور خوشحالی کے حکومتی دعوﺅں کی سخت تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے زمینی سطح پر یہ سارے دعوے محض زبانی جمع خرچ ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سیاحوں اور یاتریوں کی آمد کو ایسے پیش کررہے ہیں کہ جیسے پہلے نہ تو کبھی یہاں کوئی سیاح آیا ہے اور نہ ہی کسی یاتری نے یہاں قدم رکھاہے ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموںوکشمیر کی زمینی صورتحال یہ ہے کہ اس وقت یہاں ایک بحرانی کیفیت ہے اور اگر وقت رہتے اس صورتحال کو قابو کرنے کیلئے مفاہمت اور مصلحت کا راستہ نہیں اپنایا گیا تو خدا نہ خواستہ بہت دیر ہوجائیگی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
سرینگر میں تیز دھار والے آلات کی عوامی فروخت اور رکھنے پر پابندی
تازہ ترین خبریں

سرینگر میں زارو گن فیکٹری کے قریب چاقو حملہ، ایک شخص زخمی

27 نومبر 2025
کولگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش 
تازہ ترین خبریں

جموں پولیس نے آن لائن شدت پسندی سے جڑے 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا

27 نومبر 2025
جموں و کشمیر

اہلیہ پروفیسر محمد یاسین قادری رحلت کرگئیں

27 نومبر 2025
چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

03 اکتوبر 2025
ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت
تازہ ترین خبریں

ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت

03 اکتوبر 2025
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کی  معیشت  کا2.65 لاکھ کروڑ روپے تک  پہنچنے کا امکان

02 اکتوبر 2025
Next Post
کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نظریات کی جنگ: راہل

ہٹلر بھی انتخابات جیت جاتا تھا کیونکہ اس نے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا تھا: راہل گاندھی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

حضرت خواجہ معےن الدےن چستیؒکے 810وےں عرس مبارک پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پغام
جموں و کشمیر

پانچ اگست2019کو چھینے گئے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

05 اگست 2022
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d