ہندواڑہ پولیس نے سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایک شخص کو غیر قانونی شرا ب سمیت گرفتار۔ پولیس اسٹیشن قلم آباد کی پولیس پارٹی نے یاہامہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا جس کی شناخت غلام محمد لون ولد جبار لون ساکن یاہامہ کے نام سے ہوئی۔ دوران چیکنگ اس کے قبضے سے شراب کے 20 بوتلیںبرآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 49/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ قلم آباد میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی اطلاع کے ساتھ آگے آئیں